راولپنڈی (جنرل رپورٹر) راولپنڈی کی تینوں تاجر تنظیموں نے چھ ستمبر کو دفاع پاکستان جبکہ سات ستمبر کو یوم تحفظ ختم نبوت منانے کا اعلان کر دیا،اس ضمن میں گزشتہ روز راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کی گئی جس میں شاہد غفور پراچہ، شرجیل میر اور ارشد اعوان نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر شیخ حفیظ چوہدری اقبال،شیخ صدیق،طاہر تاج بھٹی،طارق جدون،شیخ ندیم بھی موجود تھے اس موقع پر تینوں صدور کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کانفرنس میں 6 ستمبر بعد نماز مغرب دکانیں بند کر کے لیاقت باغ کانفر نس میں شامل ہو جبکہ سات ستمبر کو اسی مقام پرختم نبوت کانفرنس منعقد ہو گی ختم نبوت کانفرنس میں تاجران بھرپور حصہ ڈالیں گے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی تاجر تھے راولپنڈی بھر کے تاجر بھرپور شرکت کریں گے علماء کرام و عوام کو دعوت دیتے ہیں وہ کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں دو ریاستیں کلمہ طیبہ پر قائم ہوئیں مدینہ پاک اور پاکستان چھ ستمبر یوم دفاع پاکستان منانے کے بعد 7 ستمبر تک دفاع ختم نبوت منائیں گے تاجر آجر مزدور، صنعتکار سب کانفرنس میں شرکت کریں گے کو ئی سیاست نہیں ہوگی صرف آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار ہوگا۔
سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک میں مذہبی منافرت پھیلانے کی سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا،اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے ملک کے استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا،ہم سمجھتے ہیں کہ چھ ستمبر کو پاک فوج نے ہندوؤں کو شکست دی اسی طرح سات ستمبر 1974 کو قادیانیوں کو کافر قرار دیکر سازش کا خاتمہ کیا گیا تھا اس لیے تمام مکاتب فکر اس کانفرس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
تاجر تنظیموں کا چھ ستمبر کو دفاع پاکستان، سات ستمبر کو یوم تحفظ ختم نبوت منانے کا اعلان
Aug 02, 2021