کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادیں،بھارت کو عملدرآمد کی یاد دہانی کرائیں گے:پاکستان

 اسلام آ باد ( نمائندہ نوائے وقت ) ترجمان دفتر خارجہ  زاہد حفیظ چوہدری  نے کہا ہے کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر عملدرآمد کی ذمہ داری کی یاد دہانی کروائیں گے۔ بھارت نے اتوار کو  ایک مہینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے  جس پر   ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ انگریزی حروف تہجی کے حساب سے ہر رکن ملک سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری ایک ماہ کے لیے سنبھالتا ہے۔ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ صدر  سلامتی کونسل اجلاس کو قواعد و ضوابط کے مطابق چلانے کا پابند ہوتا ہے، سلامتی کونسل کے صدرکی ذمہ داری اجلاس کا انتظام کرنا ہوتا ہے۔  ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسئلے پر سلامتی کونسل کی پاس کردہ قراردادوں پر عملدرآمد کی ذمہ داری یاد کروائیں گے۔ زاہد حفیظ چوہدری نے امید ظاہر کی کہ بھارت سلامتی کونسل کی صدارت کے لیے قواعد اور اقدار کی پاسداری اور احترام کرے گا۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق پاکستان نے کینیڈا کے سابق وزیر کرس الیگزینڈر کے غیر ضروری تبصرے کی مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ کرس الیگزینڈر کی افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار سے متعلق معلومات گمراہ کن ہیں۔ ریمارکس زمینی حقائق سے لاعلمی پر مبنی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ کہا کہ افغان تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں، کینیڈین حکومت سے مذموم بیان کا نوٹس لینے کا کہا ہے۔ پاکستان اس غیر ضروری بیان کی مذمت کرتا ہے۔ پاکستان کی کوششوں سے افغانستان میں امن عمل آگے بڑھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...