کرونا‘ لاہور میں لاک ڈاؤن جائز‘ سندھ میں مخالفت ہو رہی ہے: بلاول

Aug 02, 2021

اوکاڑہ (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کارکن تیاری کسی وقت بھی الیکشن کا بگل بج سکتا ہے۔ ناراض و پرانے جیالوں سے خصوصی ملاقات ہو گی۔ مو جودہ حکومت کے ترقیاتی کاموں کی قلعی کھُل گئی ہے۔ اسلام آباد کی تباہی اس با ت کا ثبوت ہے۔ کل تک مہنگائی کو ناسور کہنے والا آج خود عوام کو مہنگائی کے دلدل میں پھنسا دیا ہے۔ لاہور میں تو لاک ڈائون کرونا وائرس پھیلائو کو روکنے کے لیے لگایا گیا۔ وہ جائز تھا۔ سندھ میں کرونا وائرس کیلئے پی ٹی آئی تمام اقدامات کی مخالفت کر رہی ہے۔ کیوں یہاں پر انسان نہیں بستے پی ٹی آئی زندگیوں سے کھیلنا بند کرے۔ اگر خدانخواستہ پی ٹی آئی کی ریشہ دوانیوں کی بدولت ہم بھا رت کی طرح ہوجائیں تو کون ذمہ دار ہو گا؟۔ اِن خیالات کا اِظہار انہوں نے پی وائی او لاہور ڈویژن کے سابق صدر اظہار الحق طور ایڈووکیٹ کی رہاٗشگاہ پر جیالوں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جیالوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مزیدخبریں