سعودی عرب کا پاکستان کے عمرہ زائرین پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

ریاض(آئی این پی+این این آئی+اے پی پی )  سعودی حکومت نے کرونا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے باعث پاکستان سمیت 13 ممالک کے عمرہ زائرین پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق کرونا وائرس کے بڑھتے پھیلا کے باعث پاکستان سمیت 13 ممالک کے عمرہ زائرین پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صرف پابندی سے استثنی ممالک کے عمرہ زائرین کو ہی سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ ترجمان سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ سعودی وزارت صحت اور جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی ہدایت پر کیا گیا جب کہ سفری پابندی والے ممالک میں بھارت، پاکستان، انڈونیشیا، مصر، ترکی، ارجنٹائن، برازیل، جنوبی افریقا، یو اے ای، ایتھوپیا، ویت نام، افغانستان اور لبنان کے عمرہ زائرین شامل ہیں۔سعودی حکومت نے سیاحتی ویزوں کے اہل 49 ممالک کی فہرست جاری کردی، ان ممالک کے شہری 90 دن کے ویزے پر سعودی عرب آسکتے ہیں۔سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیاحتی ویزے آن لائن الیکٹرانک سسٹم سے جاری ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق فہرست میں امریکا، کینیڈا، آسٹریا، بیلجیئم، برطانیہ اور دیگر ممالک شامل ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 49 ممالک کی فہرست میں پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش شامل نہیں۔سرکاری محکموں، نجی اداروں، بازاروں اور شاپنگ مالز کے علاوہ پبلک مقامات میں داخلے کے لیے ویکسین کی شرط کے نفاذ کے بعد وزارت ہیومن ریسورسز نے ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کے لیے ضابطوں کا تقرر کیا ہے۔  وزارت نے کہا ہے کہ  اتوار یکم اگست سے ویکسین کی شرط کا نفاذ کر دیا گیا  ہے۔ اس اعتبار سے سرکاری و نجی اداروں میں کام کرنے والے ان ملازمین کے ساتھ معاملہ کرنے کے ضوابط کا تقرر کیا جا رہا ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ نجی ادارے کو اختیار ہے کہ ان ملازمین کو جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی، انہیں آن لائن کام کرنے کی ہدایت کرے۔ آن لائن کام کرنے کی یہ رعایت 9 اگست تک ہے، اس کے بعد اگر نجی ادارہ سمجھتا ہے کہ ملازم سے آن لائن کام لینے کا فائدہ نہیں ہے تو اسے چھٹی دے دی جائے، یہ ملازم کی سالانہ چھٹیوں میں سے منہا ہو گی۔سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے پر غیر ملکی گرفتار کرکیاسے  5سال قید اور 3 لاکھ ریال جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔سعودی عرب کا   سپر کروز سیاحتی جہاز پہلی بار جدہ کی بندرگاہ سے علاقائی سفر پر روانہ ہوگیا ہے جو مختلف علاقائی ممالک کے پانیوں کا سفر طے کرے گا۔سعودی عرب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 12 ہزار سیزیادہ اقامہ و قانون محنت کی خلاف ورزی کے مرتکب تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...