نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے زیر انتظام ملک گیرکلین اینڈ گرین مہم کا آغاز`

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) وزیراعظم  عمران خان اور وفاقی وزیر مواصلات وپوسٹل سروسز مراد سعید کی خصوصی ہدایت پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے زیر انتظام کلین اینڈ گرین پاکستان کی ملک گیر مہم کا آغاز کیا گیا۔اس سلسلے میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جنرل منیجر پنجاب نارتھ اور مینٹی نینس یونٹ لاہور کی ٹیم نے قومی شاہرات اور موٹرویز کے ساتھ میسرز اظہار سٹیل پرائیویٹ لمیٹڈ کے اشتراک سے پودے لگائے۔اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے لاہور ایسٹرن بائی پاس کے ساتھ شجرکاری کیلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور فیلڈ سپورٹس کنزرویشن سوسائٹی کے درمیان این ایچ اے کے ریجنل آفس پنجاب نارتھ میں ایک MOU پر دستخط بھی کئے گئے۔ شجر کاری مہم کو موثر انداز میں آگے بڑھانے کیلئے این ایچ اے اور گرانا ڈاٹ کام (Grana.Com) کے درمیان ایک دوسرے MOU پر بھی دستخط کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن