سخی سرور( نامہ نگار ) راکھی گاج میں سمگلنگ کی بڑی کوشش کو،گاڑیوں سے پانچ کروڑ روپے مالیت سے زائد کا نان کسٹم پیڈ سامان کو پکڑ لیا ہے۔ چھالیہ گٹکا خشک دودھ غیر ملکی سگریٹ چائینیز نمک غیر ملکی کپڑا آٹو سپئیر پارٹس بھارتی پان مصالحہ شامل۔ تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے راکھی گاج میں کمانڈنٹ احمد حسن رانجھا نے ایس ایچ او لیاقت عباس لغاری کے ہمراہ بہت بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی نان کسٹم پیڈ سامان کی بڑی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ بلوچستان سے پنجاب آنے والی گاڑیوں سے کروڑوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان کو پکڑ لیا۔ کمانڈنٹ احمد حسن رانجھا نے ایس ایچ او تھانہ راکھی گاج لیاقت عباس لغاری کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پکڑے جانیوالے نان کسٹم پیڈ سامان میں چھالیہ گٹکا خشک دودھ غیر ملکی کپڑا غیر ملکی سگریٹ چائینیز نمک انورٹر فلیور آٹو سپئیر پارٹس بھارتی پان مصالحہ وغیرہ شامل ہے۔ پکڑے جانیوالے نان کسٹم پیڈ سامان کی مالیت تقریباً پانچ کروڑ روپے کی قریب بنتی ہے۔