گھاس چرتا بیل کھلے گٹر میں جاگرا ریسکیو 1122 نے  بحفاظت نکال لیا 

Aug 02, 2021

لیاقت پور (نامہ نگار) ریسکیو 1122 نے گٹر میں گرے بیل کو بحفاظت باہر نکال لیا تفصیل کے مطابق مسجد فیضان مدینہ  پکی منڈی لیاقت پور کے قریب گھاس چرتا بیل وہاں موجود کھلے گٹر میں جاگرا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 لیاقت پور کے اہلکار اپنی ملٹی پرپز وہیکل کے ساتھ موقع پر پہنچے اور مقامی شہریوں کی مدد سے بیل کو  باہر نکال لیا۔

مزیدخبریں