خانیوال ( عامر حسینی) نوائے وقت کی خبر پر ایکشن، بلدیہ خانیوال میں سلیمہ رانی بی بی ہراسانی کیس، صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور کا نوٹس، آج خانیوال آمد متوقع تفصیلات کے مطابق بلدیہ خانیوال میں سینٹری سپروائزر اجمل دْکی خان ڈاہا کی ملازمہ خاکروبہ سلیمہ رانی بی بی سے ہراسانی کے واقعے بارے نوائے وقت میں شائعہونے والی خبروں پر پنجاب کے وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے نوٹس لے لیا اور بلدیہ انتظامیہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے-وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین کی واقعے بارے تحقیقات کے لیے آج خانیوال آمد متوقعہے۔ متاثرہ سلیمہ رانی بی بی نے نوائے وقت کو بتایا ہے کہ ہراسانی کے مرتکب بلدیہ کے سینٹری سپروائزر اجمل دْکی کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ ڈی سی خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے نوائے وقت سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سینٹری سْپروائزر اجمل دْکی بارے چیف افسر بلدیہ خانیوال افتخار بنگش سے جامع رپورٹ طلب کرلی ہے اور جیسے ہی رپورٹ ملے گی، ایکشن لیا جائے گا۔
خاکروبہ ہراسانی کیس،نوائے وقت کی خبر پرصوبائی وزیرکا نوٹس
Aug 02, 2021