حکمران مہنگائی کرکے قوم دشمنی کا مظاہرہ کر رہے ہیں:چوہدری افتخار نذیر

Aug 02, 2021

خانیوال (نمائندہ خصوصی )حکمران آئے روز ضروریات زندگی کے ریٹ بڑھا کر قوم دشمنی کا مظاہرہ کر رہے ہیںاپنے اخراجات و عیاشیاں پوری کرنے کے لئے ہر ماہ پٹرول،بجلی،آٹا،گھی اور چینی کا ریٹ بڑھا دیا جاتا ہے‘قوم کس اذیت سے دوچار ہے ۔ان خیالات کا اظہار ضلع خانیوال کے مسلم لیگی رہنمائوں ایم این اے و چیئرمیں قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار چوہدری افتخار نذیر،ممبر صوبائی اسمبلی رانا بابر حسین،ضلعی صدر چوہدری ضیاء الرحمان اور ضلعی انفارمیشن سیکرٹری خانیوال غلام شبیر ساقی نے اشیائے خوردونوش و پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
لیگی رہنمائوں نے کہا کہ پٹرول کا ریٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے بالکل اسی طرح جیسے نا اہل حکمرانوں کی عوام و قوم دشمنی اپنے عروج پر ہے۔

مزیدخبریں