سکھر(نامہ نگار/پی پی آئی) سکھر کے منتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی کے باعث شہرمیں جاری ترقیاتی کام مکمل نہیںہوسکے ہیں،چھ ماہ بعد بھی گڈانی پھاٹک تا بھوسہ لائن روڈ تعمیر نہ ہوسکا ہے جس کے باعث باشندوں کو آمد رفت میں مشکلات کا سامنا ہے ، بلدیہ اعلی سکھر اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کی لاپروائی کے سبب نکاسی و فراہمی آب کے منصوبے و ترقیاتی کام تاخیر کا شکار نظر آتے ہیںعلاقہ مکینوںنے اپنی مدد آپکے تحت ملبہ ڈال کر ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی بھرائی کی ہے،پہلے سے ہی تباہ شدہ سڑک پر ملبہ ڈال کر اسے مزید خراب کردیا گیا گڈانی پھاٹک روڈ پر ملبہ ڈال کر چھوڑ دینا اور نالیوں اور گٹروں سے نکلنے والا گندا پانی جمع ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں سمیت وہاں سے گزرنے والے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ، ٹھیکیدار نے لائن تو ڈال دی ہے لیکن ابتک سڑک کی بھرائی کا کام نہیں ہوسکا ہے جس کی وجہ علاقہ مکین پریشان حال زندگی بسر کرنے پر مجبورہیں ۔