سندھ پنجاب کی سرحد پر  گاڑیاں روک لی گئیں

Aug 02, 2021

میرپور ماتھیلو/ نواب شاہ(نامہ نگاران )کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سندھ حکومت کی جانب سے نافذ کیا جائے والا لاک ڈائون ضلع گھوٹکی میں دوسرے روز بھی جاری رہا پولیس نے تمام شہروں  میں کھلنے والے کاروبار مراکز اور دکانیں بند کرادیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی برائے نام تھی جبکہ سندھ حکومت کے احکامات پر سندھ سے پنجاب جانے اور آنے والی مسافر کوچز ، ویگنوں، کاروں اور دیگر گاڑیوں کو سندھ پنجاب کے سرحدی مقام کوٹ سبزل پر روک دیا گیا۔نواب شاہ سے  نامہ نگار کے مطابق نواب شاہ شہر سمیت ضلع کے دیگر تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مکمل لاک ڈائون رہا ،صوبے میں بڑھتے ہوئے کرونا کے کیسز کے باعث حکومت سندھ کی جانب سے 31 جولائی تا8 اگست تک مکمل لا ک ڈائون نافذ کیا گیا ہے ،کسی کو بھی لاک ڈائون کی خلاف ورزی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی،عوام انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادروں سے مکمل تعاون کریں۔

مزیدخبریں