ٹوکیو(آئی این پی)ٹوکیو اولمپکس کے آرگنائزرز نے کھلاڑیوں اور ٹوکیو المپکس سے منسلک افراد میں 18نئے کورونا کیسز کی تصدیق کر دی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اولمپکس سے متعلقہ افراد میں کورونا وائرس کے نئے 18 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ٹوکیو اولمپکس سے منسلک افراد میں کورونا کیسز کی تعداد 259 ہوگئی۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ٹوکیو اولمپکس پہلے ہی ایک سال کی تاخیر کا شکار ہوچکا ہے۔ٹوکیو اولمپکس 2020 کے کھیلوں کا آغاز گزشتہ ماہ 23 جولائی سے ہوا ہے۔
کرٹوکیو اولمپکس میں مزید 18کورونا کیسز کی تصدیق
Aug 02, 2021