ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میانوالی کو اپ گریڈ کیا جائے

مکرمی! میانوالی میں ڈی ایچ کیو ہسپتال ہے ضلع میانوالی کی آبادی روز بروز بڑھ رہی ہے اور روزانہ ہزاروں مریض یہاں علاج معالجہ کیلئے آتے ہیں۔ڈاکٹروں کی آسامیاں کافی عرصہ سے خالی پڑی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ان مریضوں کو مجبوراً لاہور اسلام آباد جانا پڑتا ہے۔ حادثات ہورہے ہیں موجودہ ہسپتال میں چونکہ نیورو کی عدم موجودگی کی وجہ سے مریضوں کو اسلام آباد اور راولپنڈی لاہور روانہ کیا جاتا ہے اور اکثریت وہاں پہنچنے سے قبل ہی زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں اس کے علاوہ دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کے علاج کیلئے ڈاکٹروں کی شدید کمی ہے جس کی و جہ سے ضلع میانوالی کے غریب عوام کو پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کی خدمت میں دردمندانہ استدعا ہے کہ وہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کی اپ گریڈیشن کا حکم صادر کریں اور اس ہسپتال میں جدید مشینری اور جدید آلات کے علاوہ تمام امراض خصوصاً نیوروسرجن کی تعیناتی کرنے کے احکام صادر کریں۔ امید ہے وزیراعظم عمران خان اپنے پسماندہ ضلع کی غریب عوام کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے جدید اور منفرد ہسپتال بطور تحفہ عنایت کریں گے، امید ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کو بھی جلد از جلد اپ گریڈ کرکے لاکھوں مریضوں اور ان کے لواحقین کی دعائیں لیں گے۔  (سید لطف علی بخاری ، موچھ، میانوالی)

ای پیپر دی نیشن