شر پسند عناصر پاک چین دوستی میں رخنہ ڈالنے کی سازشیں کررہے ہیں: طاہرمجید

شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)مرکزی انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئرمین چوہدری طاہرمجید نے کہا ہے پاکستان مسلمانوں کیلئے بہت بڑی نعمت ہے اس کیلئے جو بھی سیاستدان مخلص ہوکر قدم بڑھائے گا کامیابی وکامرانی اس کے قدم چومے گی، نیت درست ہے تو منزل ضرور ملتی ہے جس نے بھی پاکستان کا براسوچا وہ زلیل وخوار ہوا، خطے کے گھمبیر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستانی عوام،حکومت اورقومی سلامتی کے اداروں کو ایک پیج پرہونا ہوگا، شر پسند عناصر پاک چین دوستی میں رخنہ ڈالنے کے لیے سازشیں کررہے ہیں جنہیں ناکام بنانے میں ہر فرد کا کردار کلیدی ہے۔

ای پیپر دی نیشن