نواز لیگ انتخابی نتائج کو تبدیل کرنے کیخلاف برسر پیکار ہے: طارق ڈوگر

جوئیانوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) پی پی 137کے سینئر نائب صدر و سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ نواز لیگ انتخابی نتائج کو تبدیل کرنے کے خلاف برسر پیکار ہے اور جعلی جیت کے سہارے کسی کو آزادکشمیر کے اقتدار کے ایوانوں پر قابض ہونے نہیں دے گی ہم ہر سطح پراحتجاج کریں گے اور تمام شواہد قوم کے سامنے رکھیں گے،  اپنے بیان میں حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا موجودہ نااہل حکمران ایک طرف الیکشن ریفارمز کی بات کررہے ہیں تو دوسری طرف اپوزیشن جماعتوں کو دیوار سے لگانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہے آزاد کشمیر کا الیکشن جیتنے کیلئے جس طرح دھونس دھاندلی کا مظاہرہ اور حکومتی مشینری کا استعمال کیا گیا اس ماحول میں انتخابی اصلاحات کیلئے کی بات بے معنی ہے۔

ای پیپر دی نیشن