لاہور( خصوصی نامہ نگار )جمعیت علما ء اسلام 7 اگست کو تاجر کنونشن منعقد کریگی جس میں تاجر برادری سے وابستہ افراد بڑی تعداد میں شرکت کرینگے ان خیالات کا اظہار مولانا فضل الرحمن کے معاون خصوصی بلال احمد میر نے کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں مشاورتی اجلاس سے کیا اس موقع پہ جمعیت علماء اسلام اقبال ٹاون کے امیر حافظ عبدالرحمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی نااہلی کا ملبہ تاجر برادری پر نہ ڈالیں حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہیں اور خوردونوش کی اشیاء میں ہوش رباء اضافہ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے تاجروں پہ کسی قسم کی پابندی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ تاجر برادری کو جمعیتہ علما اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن کی مکمل حمایت حاصل ہیں ۔