لاہور(سپورٹس ڈیسک )امریکی جمناسٹ سیمون بائلز ٹوکیو اولمپکس میں فلور فائنل سے دستبردار ہو گئیں۔بائلز منگل کو بیم فائنل میں حصہ لیں گی یا نہیں؟ اس حوالے سے فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 4 بار کی اولمپک چیمپئن سیمون بائلز ذہنی صحت پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔سیمون پہلے ہی خواتین ٹیم کے فائنل اور انفرادی آل راؤنڈ فائنل سے دستبردار ہو چکی تھی۔دوسری جانب یو ایس اے جمناسٹکس فیڈریشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’سیمون، ہم سب آپ کے پیچھے ہیں۔
ٹوکیو اولمپکس:امریکی جمناسٹ سیمون بائلز فلور فائنل سے دستبردار
Aug 02, 2021