اولمپکس : چین ‘امریکہ نے میڈلز کی نصف سنچری مکمل کرلی 

Aug 02, 2021

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) ٹوکیو میں جاری اولمپکس گیمز میں چین اور امریکہ نے میڈلز کی نصف سنچری مکمل کرلی ہے ۔ چین تئیس گولڈ ‘چودہ سلور اور تیرہ برونز میڈل جیت کر سر فہرست ہے ۔ امریکہ بیس گولڈ ‘بیس سلور اور چودہ برونز کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔ میزبان جاپان سترہ گولڈ ‘پانچ سلور اور آٹھ برونز کیساتھ تیسرے ‘آسٹریلیا چودہ گولڈ ‘تین سلور اور چودہ برونز کیساتھ چوتھے ‘رشین اولمپک کمیٹی گیارہ گولڈ ‘پندرہ سلور اور بارہ برونز میڈلز کیساتھ پانچویں نمبرپر ہے ۔ برطانیہ نے نو گولڈ ‘دس سلور ‘بارہ برونز ‘کوریا نے پانچ گولڈ ‘چار سلور ‘سات برونز ‘فرانس نے چار گولڈ‘دس سلور ‘چھ برونز ‘نیدر لینڈ ز نے چار گولڈ ‘سات سلور ‘چھ برونز ‘نیوزی لینڈ نے چار گولڈ ‘تین سلور اور چار برونز ‘چیک ریپبلک نے چار گولڈ ‘تین سلور اور ایک برونز میڈل جیت لیا ہے ۔ 

مزیدخبریں