لاہور(سپورٹس رپورٹر)جاپان میں جاری ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی کھلاڑیوں کے وفد میں شامل نجمہ پروین نے کہا ہے کہ دوڑ کے مقابلے میں اپنی صلاحیت منوانے کیلئے پر عزم ہوں، اس بار اس عزم سے پریکٹس کی ہے کہ گولڈ میڈل جیتنے کی بھر پور کوشش کرونگی تاکہ عالمی سطح پر ملک کا نام روشن ہو اور گھر والوں کو خوشیاں دوں۔ وہ دوڑ میں طویل نیشنل چیمپئن ہیں، ایشین مقابلوں میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کر چکی ہیں اور اب ایک بار پھر ٹوکیو اولمپکس مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے جارہی ہیں جس پر وہ بہت خوش ہیں۔ ایک سال پہلے ان کی شادی ہوچکی ہے اور انہوں نے اپنے شوق کو جاری رکھا اور فٹنس کیلئے باقاعدگی سے مشق کرتی ہیں، ایک خاتون کو کھیلوں کیلئے خاندان اور گھر والوں کی حمایت حاصل ہونے سے حوصلہ بڑھتا ہے۔