ملتان (سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کم ترین ٹی ٹونٹی اننگز میں 20 نصف سنچریاں سکور کرنیوالے بلے باز بن گئے ہیں۔ بابراعظم نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں 40 گیندوں پر 51 رنز کی باری کھیلی ، یہ ان کے ٹی ٹونٹی کیریئر کی 20 ویں نصف سنچری تھی جس کے ساتھ ہی انہوں نے کم ترین اننگز میں 20 ٹی ٹونٹی نصف سنچریاں سکور کرنے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔بابراعظم اب تک 59 ٹی ٹونٹی میچز کی 56 اننگز میں 46.89 کی اوسط سے 2204 رنز سکور کرچکے ہیں ۔جن میں ایک سنچری اور 20 نصف سنچریاں شامل ہیں ، انہوں نے یہ رنز 130.64 کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کیے ہیں۔ ویرات کوہلی نے 65 ٹی ٹونٹی اننگز کھیل کر 20 نصف سنچریاں سکور کی تھی جبکہ بھارت ہی کے روہت شرما نے 88 اننگز کھیل کر اتنی نصف سنچریاں سکور کیں۔یاد رہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر 4 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
کم ترین ٹی ٹوئنٹی اننگز 20نصف سنچریاں ، بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑدیا
Aug 02, 2021