وزیر اعلی عثمان بزدار کے بغیر پروٹوکول شہر بھر کے دورے

فیصل ادریس بٹ 
 عیدقربان پر اس سال بھی حسب معمول سنت ابراہیمی کی پیروی میں لاکھوں جانوروں کی قربانی دی گئی ۔دین اسلام باطنی زندگی سے ہو یا دنیاوی ہمیں پاکیزگی ،طہارت اور صفائی کا درس دیتا ہے،یہی وجہ ہے صفائی کو نصف ایمان کہا گیا ہے۔حکومت کی سطح پر اس مرتبہ وزیراعلی سردار عثمان بزدار نے عیدقربان پر صوبہ بھر میں صفائی کو یقینی بنانے اور جانوروں کی آلائشوں کو فوری طور پرٹھکانے لگانے کے لئے صوبائی،ڈویژنل اورضلعی انتظامیہ کو خصوصی  اقدامات کی ہدایت جاری کر رکھی تھی اوراس دوران انہوں نے خود ذاتی طور پر اس کی نگرانی کی۔
صوبہ بھر میں قائم مویشی منڈیوں میں داخلے کے لئے اس بار باقاعدہ ایس او پیز جاری کئے گئے،جہاںکوئی شخص ماسک کے بغیر داخل نہیں ہو سکتا تھا۔ مویشی منڈیوں میں 118 موبائیل ویکسی نیشن کیمپ قائم کئے گئے- عید قربان پر انتظامات کو تین مرحلوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ پہلے مرحلے میںلوگوں میں صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنا،جانوروں کی آلائشوں کو ڈالنے کے لئے بیگز تقسیم کئے گئے اور شکایات سیل قائم کئے گئے تاکہ صفائی سے متعلق شہری اپنی شکایات درج کروا سکیں۔دوسرا مرحلہ عید کے پہلے روز شروع ہوا جس کے تحت صوبہ بھر میں آپریشنل ہیلپ ڈیسک اور کنٹرول روم قائم کئے گئے۔جس کا کام موبائل کولیکشن ٹیموں کے ذریعے جانوروں کی آلائشوں کو ڈمپنگ پوائنٹس پر پہنچانا تھا۔تیسرا مرحلہ عید کے بعد کا تھا جس کے تحت زیرویسٹ کو یقینی بنانا،ڈمپنگ سائٹس کو بند کرنے کے علاوہ سڑکوں کی دھلائی اور فنائل سپرے  کرناشامل تھا۔
وزیراعلی پنجاب نے عیدالاضحی پر شہروں میں صفائی کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں اور لوکل گورنمنٹ کے ادارے زیرویسٹ مینجمنٹ کو یقینی بنائیںاور عوام کو صفائی ہوتی نظر آنی چاہیے۔صفائی کے بہترین انتظامات کرنے پر پہلے تین اضلاع کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ شہریوں کو صاف ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نورالامین مینگل نے وزیراعلی پنجاب کو صفائی پلان سے متعلق بریفنگ دی۔جس پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے انہیں شاباش دی نورالامین مینگل کلین گرین پنجاب جو وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب کا ویژن ہے اس کے لیے دن رات انتھک محنت کر رہے ہیں۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے عید الاضحی کے روز انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی مانیٹرنگ سیل کا معائنہ کیا اورلوکل گورنمنٹ بورڈکمپلیکس ساندہ کا بھی دورہ  کیا۔وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میںصوبائی سیکرٹری بلدیات نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں صفائی کیلئے کیے جانیوالے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ویڈیو لنک پر مختلف شہروں کی انتظامیہ سے گفتگو کی اورصفائی کے انتظامات کے بارے میں ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوںنے کہا کہ عید الاضحی پر شہروں کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔صفائی کے اچھے انتظامات پرمتعلقہ اضلاع کے افسروں اورعملے کو انعام دیا جائے گا۔خراب کارکردگی پر جواب طلبی ہوگی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے لاہور سمیت پنجاب بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے  آلائشوں کو بروقت اٹھانے کی ہدایت جاری کر رکھی تھی جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے۔کیونکہ صفائی کے انتظامات کی خود  وزیر اعلیٰ نگرانی کررہے تھے-افسران صفائی کے انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے خودفیلڈ پر موجود رہے۔سیکرٹری ٹو چیف منسٹر پنجاب طاہر خورشید کلین گرین پنجاب کے ویژن کو افسران تک پہنچاتے رہے اور مانیٹرنگ کرتے رہے طاہر خورشید  کی معاونت اور حکمت عملی  سے بیوروکریسی دن رات کام میں مگن رہی۔ سیکرٹری اطلاعات پنجاب راجہ جہانگیر ان دنوںپرموشن کورس پر ہونے کے باوجود شام سے رات گئے خدمات انجام دیتے رہے۔ 
عید کے دوسرے روز وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا 2 گھنٹے تفصیلی دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا - انہوںنے خودگاڑی چلائی اور سینٹری ورکرز اور ٹریفک وارڈنز سے بات چیت کی اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دینے کیلئے فرائض سرانجام دینے والے ورکرز کو شاباش دی - وزیراعلیٰ نے ڈیوس روڈ ، شملہ پہاڑی ، ایمپرس روڈ ، کوپر روڈ ، منٹگمری روڈ ، میکلوڈ روڈ اور لکشمی چوک میں صفائی آپریشن کا معائنہ کیا -وزیراعلی میوہسپتال روڈ ، ملتان روڈ ،لٹن روڈ ، فیروز پور روڈ ، شاہ جماہ ، شادمان اور دیگر علاقوں میں بھی گئے -وزیراعلیٰ کے دورے کے دوران کسی مقام پر ٹریفک نہیں روکی گئی -وزیراعلیٰ نے ایل ڈبلیو ایم سی کے حکام کو اس موقع پر ہدایت کی کہ لاہور شہر کو صاف کرنے کیلئے کئی کسی اٹھانہ رکھی جائے ۔
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر عید الاضحی پر جانوروں کی آالائشوں کو ٹھکانے لگانے اور صفائی کے بہتر انتظامات کیلئے محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں صوبائی کنٹرول روم قائم کیاگیا تھا - کنٹرول روم میں 115 ملازمین نے 24 گھنٹے 3 شفٹوں میں کام  کرتے  رہے ۔ علاوہ ازیں صوبہ بھر میں ضلعی سطح پر بھی کنٹرول روم قائم کئے گئے تھے ۔ صوبائی کنٹرول روم ضلعی کنٹرول روز اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی کارکردگی کو مسلسل مانیٹر کرتا رہا اورساتھ ساتھ ہدایات بھی جاری کرتا رہا ۔ صوبائی و ضلعی کنٹرول رومز میں شہریوں کی طرف سے 14387 شکایات موصول ہوئیں جن پر فوری عمل درآمد کیاگیا اور تقریبا تمام شکایات حل کردی گئیں ۔ عیدالاضحی پر محکمہ بلدیات کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کی گئی تھیں تاکہ صفائی کے آپریشن میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو اس کے علاوہ فیلڈ میں موجودہ ملازمین کی حاضری کو بھی یقینی بنایاگیا تھا۔ 
عید الاضحیٰ کے دنوں میںایک اندازے کے مطابق صوبہ بھر سے 2 لاکھ 4 ہزار ٹن جانوروں کی آلائشوں اور ویسٹ  جمع کر کے کرکے ڈسپوزل سائٹس پر ڈمپ کیاگیا ۔شہریوں میں 37 لاکھ 58 ہزار ناٹ بائیوڈی گریڈ ایبل بیگز تقسیم کئے گئے تاکہ وہ  جانوروں کی آلائشوں کو گلیوں محلوں میں پھینکنے کی بجائے وہ ان بیگز میں ڈالیں اور سینٹری ورکرز ان کو آسانی سے اٹھا سکیں -اس طرح 6644 پرائمری کولیکشن پوائنٹس بھی قائم کئے گئے - عید الاضحی پر 7260 مختلف اقسام کی مشینری استعمال کی گئی جن میں لوڈر، ڈمپرز، ٹریکٹرٹرالی، رکشہ وغیرہ شامل ہیں - جبکہ صوبہ بھر میں صفائی آپریشن میں 47269 ملازمین نے حصلہ لیا جن میں افسران و اہلکاران شامل ہیں - جانوروں کی آلائشوں کو ڈمپ کرنے کیلئے 2944 سائٹس کو سلیکٹ کیاگیا - لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہریوں میں 15 لاکھ بیگز تقسیم کئے اور 47846 ٹن آلائشوں کو اکٹھا کیا اور پہلے سے موجود مشینری کے علاوہ 1876 اضافی مشینری استعمال کی گئی - راولپنڈی میں 5 لاکھ بیگز کے ذریعے 9298 ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں - ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی  کے تحت 14329 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں - فیصل آباد میں 86 ہزار بیگز میں 20382ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں - گوجرانوالہ میں 8562 ٹن آلائشیں ڈمپ کی گئیں- سیالکوٹ میں 70 ہزار بیگز کے ذریعے 6100 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں - بہاولپور میں ایک لاکھ بیگز  کے ذریعے 2950 ٹن آلائشیں ڈمپ کی گئیں اور ڈیرہ غازی خان میں  6 ہزار بیگزکے ذریعے  1234 ٹن آلائشیںڈسپوزل سائٹس پر ڈمپ کیں ۔پنجاب حکومت کی عید الاضحی پر کارکردگی کی عوام الناس بھی معترف ’’صاف پنجاب شاباش بزدار ‘‘ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا -بلاشبہ  ان اقدامات  سے تمام  شہرو تغفن سے محفوظ رہے اور شہریوں نے صفائی کے بہترین انتظامات پر عثمان بزدار اوران کی ٹیم کی تعریف کی -
؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛

ای پیپر دی نیشن