کراچی(سٹی نیوز) شمس آباد شاہ پور مسلم اٹک جماعت کے سرپرست اعلیٰ کے انتخابات میں بزرگ سیاسی رہنما اور جماعت کی ہر دل عزیز شخصیت اقبال خاکسار بھاری اکثریت سے ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے۔ اقبال خاکسار نے 536 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ووٹنگ کا عمل پر امن انداز میں5 بجے شام تک جاری رہا۔ انتخابات مرکزی دفتر گلستان کالونی رابطہ آفس بلدیہ ٹائون ہوئی اپنی کامیابی پر اقبال خاکسار نے کہا کہ برادری نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر وہ ان کے شکر گذار ہیں جماعت اور برادری کی فلاح و بہبود کیلئے پہلے سے زیادہ کام کرکے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ اقبال خاکسار نے کہا کہ وہ اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جماعت کی خدمت کو اپنا شعار بنائینگے۔ انہوں نے اپنے مدمقابل تمام امیدواروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہو نے کہا کہ اختلافات رائے جمہوریت کا حسن ہے۔
شمس آباد شاہ پور مسلم اٹک جماعت کے انتخابات‘ اقبال خاکسار سرپرست اعلیٰ منتخب
Aug 02, 2021