اینٹی ویکل لفٹنگ سیل کالیاقت آباد 10  سے چھاپہ‘آئی جی سندھ میڈیا سیل  کا جعلی پولیس اہلکار گرفتار

کراچی (وقائع نگار)اینٹی ویکل لفٹنگ سیل کالیاقت آباد 10 نمبر پر چھاپہ ،آئی جی سندھ میڈیا سیل کے جعلی پولیس اہلکار کوگرفتارکرلیا،گرفتار ملزم وجاہت علی بانبھن جعلی صحافتی ادارے سے وابستہ ہے ،ملزم مختلف لوگوں کو فون کرکے خود کو سینٹرل پولیس آفس میڈیا سیل کا اہلکار ظاہر کرتاہے ،ایس ایس پی عارف اسلم رائوکے مطابق جعلی رپورٹر وجاہت نے شہری سے رابطہ کرکے ایک لاکھ 30 ہزار روپے منگوائے تھے، شہری کی کچھ عرصہ قبل کار چوری ہو گئی تھی،ملزم نے شہری کو کہا آپ کی کار نواب شاہ سے مل گئی ہے۔، کار واپس دلوانے کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت کی ڈیمانڈ کی، ایک لاکھ 30ہزارروپے  پر معاملہ طے ہوا،ملزم خود کو پولیس اہلکار بھی ظاہر کرتا تھا، ایس ایس پی اے وی ایل سی کے مطابق ملزم کے مطابق اس کے دوستوں نے مل کر میڈیا چینل بنایا  تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن