آزادی خدا کا سب سے بڑا احسان  ہے،خالدمقبول صدیقی

Aug 02, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے 74ویں یوم آزادی کے موقع پر ماہ اگست کو ماہ آزادی کے طور پر منانے کی تقریبات کا آغاز مرکز بہادر آباد پر پرچم کشائی کرکے کیا۔اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ آج وطن عزیز جن حالات سے گزر رہا ہے اس میں ضرورت اس امر کی ہے کہ یوم آزادی کو صرف ایک دن کے طور پر نہ منایا جائے بلکہ یہ احساس آزادی کے طورپر منایاجائے اور قوم کو بلخصوص نئی نسل کو آزادی کے وسیع تر مفہوم سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے آزادی خدا کا سب سے بڑا احسان ہے اور زندگی کی سب سے بڑی شان ہے اللہ تعالی ہمیں آزادی کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے، اس حقیقت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ایم کیوا یم پاکستان نے ماہ اگست کو ماہ آزادی کے طور پر منانے کا فیصلہ کیاہے آزادی کی نعمت حاصل کرنے کیلئے ہم نے بیس لاکھ جانوں کا نذرانہ دیا کڑڑوںافراد نے اجداد کی قبریں اپنے گھر بار محلے چھوڑ کر آئے اپنی تہذیب کو چھوڑا ۔اس ضمن میں ایم کیو ایم پاکستان ]پہلے مرحلے میں یوم پرچم منارہی ہے یہ سلسلہ دوہفتے تک جاری رہے گا جبکہ تیسرے اور چوتھے ہفتے میں قومی مذاکروں اور مباحثوںکا اہتمام کیا ہے جس میں ملک بھر سے عمائدین کومدعوکیا گیا ہے ہمارے شعبہ خواتین نے بھی متعدد سیمنار منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔13اور14اگست کی درمیانی رات کو محرم الحرام کے باعث جشن منانے کے بجائے شب دعا کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے اس کے ساتھ ساتھ ماہ اگست میں قومی مشاعرے کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔اگست کے 31دنوں میں ہونے والے پروگرامز سیمنارز مذاکروں اور دیگرتقریبات سے میڈیا کو آگا ہ کردیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل،وسیم اختر اراکین رابطہ کمیٹی ،مرکزی شعبہ جات کے اراکین شعبہ خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
متحدہ قومی موومنٹ

مزیدخبریں