حکومت عوام کو زندہ درگورکرناچاہتی ہے‘اسلم آرائیں

Aug 02, 2021

کراچی(نیوز رپورٹر)معروف تاجر رہنمامحمداسلم آرائیں نے کہاہے کہ کروناپابندیوں اورلاک ڈائون نے پہلے ہی عوام کا بھرکس نکال دیاہے، پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ عوام کی قوت برداشت سے باہر ہوگا، قیمتیںمزید بڑھنے سے مہنگائی کا بدترین سیلاب آئے گاجس کے لئے قوم باالکل تیارنہیں ،عوام پہلے ہی بیروزگاری اور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں،حکومت ایساکوئی قدم اٹھانے سے پہلے عوام کی حالت زاردیکھے اور غریبوں کے حال پر رحم کرے۔ انہوں نے کہاکہ حیرت کی بات یہ ہے کہ حکومت نے کروناکے باعث بیروزگارہوجانے والے بے شمار افراد کے مستقبل کے بارے میں سوچاہی نہیں ہے، بجٹ میں غریبوں کو کوئی ریلیف نہیں ملی بلکہ منی بجٹ کے بعد ایک مرتبہ پھر پیٹرول کی قیمت بڑھانے کابم پھاڑکر عوام کے اوسان ہی خطاکردیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں دہاڑی دارطبقہ زیادہ پریشان ہے،جن کاکوئی مستقل کام کاج نہیں ہے یہ لوگ حکومت کے آسرے پر ہیں لیکن حکومت کی جانب سے کوئی پرسان حال نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ بھی عجیب تماشہ ہے کہ وقفے وقفے سے پیٹرول کی قیمت بڑھاکر عوام کی قوت برداشت کا امتحان لیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کو زندہ درگورکرناچاہتی ہے کرونالاک ڈائون کے باعث عوام پہلے ہی پریشان ہے،غریب اور مزدور طبقے کا تو حال ہی براہوگیاہے لیکن کوئی پرسان حال نہیں ہے، ان حالات میں قومی رہنمااور دانشوران بھی خاموش تماشائی کا کرداراداکررہے ہیں، قوم کس کے درپر جائے۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو سوچناچاہئے کہ کل آخرت میںبھی منہ دکھاناہے،عوام کو کوئی تو ریلیف دیاجائے۔

مزیدخبریں