غیر معیاری گیس سلنڈربنانیوالوں کیخلاف کریک ڈائون کا ف یصلہ

Aug 02, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)غیر معیاری اور بغیر اوگرا لائسنس گیس سلنڈربنانیوالوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز گوجرانوالہ اور اوگرا سے این او سی کے حامل گیس سلنڈرز مینوفیکچررز پر مشتمل 5 رکنی کور کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ انسانی جانوں کے لیے غیر معیاری سلنڈرز خطرناک ہیں اور ضلع کسی غیر قانونی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جاسکتی یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ نے ناقص اور غیرقانونی گیس سلنڈرز بنانے والوں کے خلاف احتجاج کرنے والے تاجروں، صنعت کاروں اور دوکانداروں کے  سے ملاقات کے دوران کہی اور ان کے مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کا معاملہ اس میں ضلعی انتظامیہ اوگرا قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائے گی اور ناقص و غیر معیاری سلنڈرز بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ ڈپٹی کمشنر سے ملاقات میں تاجروں، صنعت کاروں اور دیگر نے احتجاج ایک ماہ کے لیے موخر کرنے کا اعلان کیا اور غیر معیاری سلنڈروں کے خلاف بھوک ہڑتال منسوخ کرنے کا بھی فیصلہ کیا جسے ڈپٹی کمشنر نے سراہا اور کہا کہ جلد کمیٹی کے لیے نام چیمبر آف کامرس دے تاکہ کاروائیوں کا آغاز کیا جائے۔

مزیدخبریں