بزدار حکومت ہرمحکمہ میں اصلاحات لیکرآئی،فردوس عاشق اعوان

Aug 02, 2021 | 12:21

ویب ڈیسک

وزیر  اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بزدار حکومت ہرمحکمہ میں اصلاحات لیکرآئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے  کہا کہ عثمان بزدار کی قیادت میںمحکمہ معدنیات نے تاریخی کامیابی سمیٹتے ہوئے پہلی بار 10.19 ارب روپے کی ریکارڈوصولیاں کیں۔ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 58 کروڑ روپے وصول ہوئے۔

بزدار حکومت ہرمحکمہ میں اصلاحات لیکرآئی جس کے ثمرات سے قوم مستفیدہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں آگے بڑھتا،ترقی کرتا اور مافیا کوروندتا پنجاب قوم کے دل کی آواز بن چکا ہے۔پنجاب حکومت نے سردارعثمان بزدار کی پرعزم قیادت میں ایک اور بڑی کامیابی سمیٹ لی۔ محکمہ معدنیات پنجاب نے مالی سال 2020-21 میں رائلٹی کی مد میں ریکارڈ وصولیاں کیں۔

مزیدخبریں