اداکارہ حمائمہ ملک نے بیٹیوں کی تربیت کے حوالے سے والدین کے لیے ایک پیغام شیئر کیا ہے۔مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے حال ہی میں ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے والدین کے لیے ایک پیغام شیئر کیا گیا۔اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ بیٹیوں کو سرعام تھپڑ مارنا اور ٹانگیں توڑنا سکھائیں۔اداکارہ کی پوسٹ میں مزید درج تھا کہ گول روٹی انتظار کر سکتی ہے۔اداکارہ کی جانب سے اپنی پوسٹ میں کسی قسم کی وضاحت نہیں کی گئی کہ انہوں نے یہ پیغام کیوں اور کس واقعے کی بنیاد پر شیئر کیا ہے۔تاہم اس سے قبل اداکارہ نے اسلام آباد میں پیش آنے والے نور مقدم قتل کیس کے حوالے سے ایک دردناک پوسٹ شیئرکرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا تھا۔حمائمہ نے اپنی پوسٹ میں عدالتی نظام کو ناکام قرار دیتے ہوئے حیرانی کا اظہار کیا اور لکھا کہ میں حیران ہوں عدالتی نظام کی مشینری ناکام ہے، ہم سب ناکام ہیں۔
View this post on Instagram