امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے اسپین کے سفیر کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان میں تعینات اسپین کے سفیر کی جانب سے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا گیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ نے بتایا ہے کہ نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کے دورے کے دوران امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے اسپین کے سفیر کی ملاقات ہوئی ہے۔ترجمان نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف اور معزز مہمان کے مابین میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔