وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلیٰٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پیر کو ملاقات کی۔وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور رواں سال ڈویژن و ضلعی سطح پر منظور شدہ 4ہزار سے زائد ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔