شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ میں ہیضہ کی وباء میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے ہیضہ سے جنڈیالہ روڈ کی ایک خاتون دم توڑ گئی جبکہ ہیضہ کی وباء کا روزانہ سیکڑوں لوگ شکار ہو کر ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں ہیضہ کی بڑی وجہ موسم برسات میں غیر معیاری ملاوٹ شدہ خوراک ہے جبکہ شہر میں گندگی کے ڈھیر موجود ہے جہاں سے اٹھنے والی بدبو اور تعفن جراثیم ہے ایک سروے میں پتہ چلا ہے کہ بلدیہ شیخوپورہ کی ناقص کاکردگی کے باعث شہر کراچی کی طرز پر کچرا منڈی کی شکل اختیار کر چکا ہے سڑکوں کے کناروں محلوں گلیوں میں کوڑے کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں جبکہ شہر میں ناقص ملاوٹ شدہ اشیائے خوردونوش کی فروخت کا دھندا بھی عروج پر ہے او رکوئی محکمہ ملاوٹ کی روک تھام کیلئے کاروائی نہیں کر رہا ایک محتاط اندازے کے مطابق ضلع شیخوپورہ میں 24گھنٹے کے دوران ہیضہ میں مبتلا مریضوں کی تعداد سیکڑوں میں پہنچ چکی ہیں شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب ،کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شیخوپورہ میں گندگی او رملاوٹ شدہ اشیاء کے خاتمے کیلئے کردار ادا کریں ۔
شیخوپورہ میں ہیضہ کی وباء میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا
Aug 02, 2022