حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) خلیفہ دوم امیرالمومنین حضرت سید نا عمر بن خطاب ؓ نے 22لاکھ مربع میل رقبہ کے حکمران ہونے کے باوجود جس سادگی سے زندگی بسر کی اس سے مسلم امہ کے حکمرانوںکو سبق حاصل کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ عبدالقیوم نے یہاں جامع مسجد لبیک دوآبہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔