اجنیانوالہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی پاکستان کے صوبائی فنانس سیکرٹری و ضلعی ناظم اعلیٰ حافظ عبدالطیف نے کہا ہے کہ مراد رسول ؐ حضرت عمر فاروق ؓکی ذات و صفات اور ترویج اسلام کی خاطر انجام دی گئی خدمات رہتی دنیا تک کیلئے روشن مثال ہیں جن سے ہر دور کا انسان رہنمائی حاصل کرکے اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتا ہے آج کے حکمرانوں کو بھی انکے طرز حکومت کو اپنانا ہوگا تاکہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں خوشحال اور امن و امان کا گہوارہ بنایا جاسکے، اپنے ایک بیان میں حافظ عبدالطیف نے کہا کہ امیرالمومنین حضرت عمر فاروق ؓ نے حکمت و بصیرت اور عظیم فتوحات کے ذریعے لاکھوں مربع میل خطہ اراضی کو اسلامی سلطنت میں شامل کیا جو بلاشبہ تاریخ اسلام کا ایک عظیم کارنامہ ہے، آپؓ کے زرین اصولوں کی پیروی کرتے ہوئے آج بھی ایک متوازن معاشرے اور فلاحی ریاست کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے۔
حضرت عمر فاروق ؓکی خدمات رہتی دنیا تک روشن مثال ہیں: عبدالطیف
Aug 02, 2022