حضرت عمرؓکاطرز حکمرا نی مسلم حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے: معاویہ اعظم طارق

Aug 02, 2022

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) حضرت عمر فاروق ؓ کی انسانیت واسلام کیلئے خدمات قابل فخر اورطرز حکمرانی تمام مسلمان حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے ،وہ اگر 10سال اور زندہ رہتے تو دنیا سے کفر کا خاتمہ ہوجاتا،ہم سیاست میںناموس رسالت ؐاورعظمت صحابہؓ کیلئے آئے ہیں ،ہمیں کلمہ کی بنیاد پربننے والے ملک میں وزارتیں نہیں نفاذاسلام چاہیے،ہم ناموس رسالت ؐ،عظمت صحابہ و اہل بیتؓ کے سپاہی ہیں ان کی شان و عظمت کا دفاع جاری رکھیں گے،ان خیالات کا اظہارممبر پنجاب اسمبلی مولانا محمد معاویہ اعظم، صدر سنی علماء کونسل پنجاب علامہ محمد اشرف طاہر،علامہ نعمان ضیاء فاروقی، ضلعی صدر مفتی اسلم طارق ،مولانا اکرام اللہ خان،مولانا عبدالواحد رسولنگری،قاری اعجاز احمد،ممبر امن کمیٹی مفتی شاکر ،مولا نا عبدالرشید،علامہ عمران صدیقی،مفتی فخرعالم،رانا ساجد ،حافظ ابوبکر نے سنی علماء کونسل کے زیراہتمام شہادت فاروق اعظم ؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ امیرالمومنین حضرت عمرفاروق ؓ عدل و انصاف کے پیکرتھے،اُن کا طرز حکمرانی اپنا کر وطن عزیز کو بحرانوں سے نکالا جاسکتاہے۔

مزیدخبریں