گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)وطن عزیز کی ترقی وخوشحالی کیلئے جدید تعلیمی نصاب سے طلبا وطالبات کو آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ہمارے پاکستان کے نوجوان کو ہرمیدان میں کامیابی سے ہمکنار کیا جاسکے۔طلبا و طالبات کو غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی ضرور شرکت کرنی چاہیے یہ آپ کی شخصیت وکردار سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ان خیالات کا اظہار ہیڈ آفس لیڈز سکول سسٹم لاہور کے زیر اہتمام گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام لیڈز سکول کیمپسز کے اساتذہ کیلئے تربیتی ورکشاب میں شرکا نے کیا، لیڈز سکول پرنسپلز اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں ٹریننگ میں شرکت کی موثر تدریس کی تربیت حاصل کی۔ لیڈز سکولز سسٹم اور لیڈز گروپ آف کالجز اسد منظور وٹو کے زیر اہتمام تیزی سے پھیلتا ہوا تعلیمی گروپ ہیجو اپنے سکولز اساتذہ اور سکولز انتظامیہ کو تربیت کے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے تاکہ لیڈز سکولز سسٹم کے طلبہ و طالبات کو مثر تعلیم و تربیت فراہم کی جا سکے۔پراجیکٹ ڈائریکٹر آمنہ منظور وٹو، ڈائریکٹر سکولز مسرت منظور وٹو، ڈائریکٹر فنانس غلام عباس لودھی، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ آپریشنز طیب اختر اور دیگر نے خطاب کیا ٹریننگ کے اختتام پر تمام اساتذہ کو ٹریننگ سرٹیفکیٹ سے نوازا گیااور عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
طلبا وطالبات کوجدید نصاب آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے:مقررین
Aug 02, 2022