حضرت عمرفاروق ؓکاطرزحکمرانی عالم کیلئے مینارہ نور ہے:عبدالقادر گل 

کامونکی(نمائندہ خصوصی) حضرت عمرفاروق ؓکاطرزحکمرانی دنیا عالم کیلئے مینارہ نور ہے۔ آپؓکے دور خلافت میں امور ریاست چلانے کیلئے مثالی اصلاحات کی گئیں ،ان اصلاحات پر آج ہمارے حکمرانوں کو بھی عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار قانونی مشیر تحریک لبیک گوجرانوالہ چودھری عبدالقادر گل ایڈووکیٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ سیدنا عمر فاروقؓ جب منصب خلافت پر فائز ہوئے تو عدل وانصاف کی عمدہ مثال قائم کی۔ڈاک پولیس اور دیگر محکمے بنائے گئے۔انہوں نے کہاکہ حضرت عمرؓ ایک مثالی حکمران ہونے ساتھ ساتھ ایک عظیم منصف تھے آج ہمارے حاکموں اور عادلوں کو سیرت عمر? سے رہنمائی لینی چاہیے۔ حضرت عمر فاروقؓکی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم اس شخصیت کو یاد کر رہے ہیں جن کے اسلام میں دخول سے اسلام کو تقویت ملی اور مسلمانوں کو کھلے عام عبادت کرنے کا موقع ملا ایسی شخصیات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن