راولپنڈی(جنرل رپورٹر)جے یوآئی ضلع راولپنڈی کے راہنمائوں نے کہا ہے کہ عمران خان بیرونی قوتوں کا غلام اور امریکہ ایجنٹ ہے،جس کی زندہ مثال اس کی کابینہ میں 15 وزراء امریکہ شہر یت کے تھے،ترجمان جے یوآئی ضلع راولپنڈی ضیاء اللہ خان ، جنرل سیکرٹری ارشد عباسی نے کہا کہ ایک منصوبہ کے تحت پاکستان میں یہودی لابی قادیانی لابی کانمائندے کو پاکستان پر مسلط کیا تھا تاکہ ملک کی معیشت تباہ ہو،برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے فارن فنڈنگ کا پول کھول دیا ہے اس وقت ملک میں جو افراتفری ہے سیاسی بحران ہے ملکی معاشی
اقتصادی نظام تباہی کے دہانے پر جاپہنچا ہے اس کا ذمہ دار صرف اور صرف عمران خان ہے۔
برطانوی جریدے نے فارن فنڈنگ کا پول کھول دیا ، ترجمان جے یوآئی
Aug 02, 2022