سی ای اواعظم کاشف کی تیسری بار تعیناتی کیخلاف اساتذہ، کلرکوں کا احتجاج 

Aug 02, 2022

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) پیر کو بھی مسلسل تیسرے روز بھی اساتذہ و کلرکوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ضلع راولپنڈی کی تمام تنظیموں نے سابق ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اعظم کاشف کی راولپنڈی میں تیسری بار تعیناتی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے سی ای او دفتر سمیت تمام تعلیمی دفاتر کو بند کر کے مشترکہ طور پر سی ای او آفس مری روڈ کے باہر احتجاج کیا،جس میں اساتذہ، سکولوں کے ہیڈز  اور کلیریکل سٹاف نے شرکت کی پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنماؤں راجہ اورنگزیب،راجہ طاہر محمود،راجہ شاہد مبارک، سید حامد علی شاہ، قاضی عمران،ملک ظہیر الدین بابر، پنجاب ایجوکیٹرز ایسو سی ایشن کے رہنماؤں ملک امجد محمود،اخیان گل طاہر، حماد عبداللہ،  و دیگر تمام قائدین نے  ایک نکاتی ایجنڈا پیش کیاکہ اعظم کاشف کی بطور سی ای او ایجوکیشن تعیناتی کسی صورت قابل قبول نہیں ۔
ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ،قائدین نے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی، اور ضلع راولپنڈی کے تمام عوامی نمائندگان سے مطالبہ کیا کہ اعظم کاشف کی تعیناتی کے آرڈر کو ختم کیا جائے اور کسی بھی اہل، ایماندار گریڈ 19 کے آفیسر کو سی ای او ایجوکیشن تعینات کیا جائے۔
  

مزیدخبریں