راولپنڈی ، گندم، آٹا کی غیر قانونی نقل و حمل کے خلاف 11 مقدمات درج 

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) کمشنر راولپنڈی نورالامین مینگل اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر محکمہ خوراک راولپنڈی کی ٹیموں نے کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے گندم اور آٹا کی غیر قانونی نقل و حمل کے خلاف 11 مقدمات درج کئے گاڑیوں کو قبضہ میں لیا گیا اور آٹے اور گندم کی 3656 بوریاں برآمد کیں کاروائیاں راولپنڈی کے خارجی راستوں پر کی گئیں کارروائیوں کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ راولپنڈی ڈویژن شاہد یعقوب اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راولپنڈی سفیان آصف اعوان نے کی برآمد ہونے والی گندم اور آٹے کی بوریوں کی مارکیٹ ریٹ پر نیلامی کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن