گندم،آٹا سے لدی 5 گاڑیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ڈرائیور گرفتار 

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس اور محکمہ فوڈ کی مشترکہ کاروائیاں، گندم اور آٹے سے لدی 05 گاڑیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 05 ڈرائیور گرفتار،2805 تھیلے آٹا، 1110 تھیلے گندم برآمدکرلئے نصیرآباد پولیس نے 04 ڈرائیوروں عدنان، فضل، فیصل اور حضرت گل کو گرفتار کرکے 1355 تھیلے آٹا اور 1110 تھیلے گندم برآمد کی، جبکہ ٹیکسلا پولیس نے ڈرائیور عدنان کو گرفتار کرکے 1450 تھیلے آٹا برآمد کیا۔

ای پیپر دی نیشن