خانیوال( خبر نگار) ڈسٹرکٹ بار کے سابق جنرل سیکرٹری ملک آفتاب عباس نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓکی قربانیاں تاقیامت مشعل راہ ہیں ۔ان کی زندگی پوری انسانیت کے روشنی کا عظیم مینارہے واقعہ کربلا حق وباطل کے درمیان معرکہ تھا دین اسلام کی سربلندی کے لئے معصوم شہداء نے عظیم قربانیاں پیش کر کے اعلیٰ مثال قائم کی۔ وہ اپنے چیمبر میں وکلاء اور صحافیوں سے محرم الحرام کے حوالے سے بات چیت کر رہے تھے۔