حکومت عوامی مسائل کے حل  کیلئے کوشاں: رانا عبدالرحمن

خانیوال( خبر نگار)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا عبدالرحمن خاں نے کہا کہ حکومت عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے بجلی بلوں میں عائد ٹیکس کے خاتمے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کیے جا رہے ہیں وہ اپنے ڈیرے پر  معززین علاقہ اور صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے دورہ بلوچستان کے موقع پر سیلاب اور طوفانی بارشوں کے متاثرین کے  امدادی پیکج کو سراہتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی امداد پہلی ترجیح ہونا چاہیے۔
 

ای پیپر دی نیشن