تحصیل ہسپتال کہروڑپکا میں ایک ماہ سے انسولیننایاب‘ مریض پریشان

کہروڑپکا (خبرنگار)تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ایک ماہ سے انسولین کی دستیابی اورفراہمی بند ہے مریض مایوس لوٹ جاتے ہیں شہریوں نے بتایا کہ مہنگائی کے اس دور میں کم وبیشتر ایک ہزار روپے کی انسولین خریدنا  انتہائی مشکل ہے ۔ایم ایس ڈاکٹر قمر حفیظ نے رابطہ پر بتایا کہ ایک ماہ قبل ڈیمانڈ بجھواد ی تھی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں باوجو تاخیر ہو رہی ہے شہریوں نے انسولین کی بروقت فراہمی کے ساتھ ساتھ کہروڑپکا کی آبادی کے تناسب سے کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ ایک ہزار انسولین سے ضروریات پوری نہیں ہوتی ۔

ای پیپر دی نیشن