وہاڑی ( سٹی رپورٹر‘ کرائم رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے حکم کے باوجود وہاڑی میں پناہ گاہ اور لنگر خانہ نہ چالو ہوسکے ، ضلعی انتظامیہ نے وزیر اعلی پنجاب کے حکم کو ہوا میں اڑا دیا ، درجنوں غریب اور بے سہارا افراد فٹ پاتھ اور پارکس میں کھلے آسمان تلے سونے پر مجبور۔ کئی دن گزرنے کے باوجود بھی تاحال ڈی ایچ کیو اسپتال وہاڑی میں قائم پناہ گاہ کو کھولا گیا ہے اور نہ ہی لنگر خانہ چالو کیا جاسکا ہے ، پناہ گاہ کو تالے لگنے کے باعث درجنوں غریب اور بے سہارا افراد فٹ پاتھ اور پارکس میں کھلے آسمان تلے سونے پر مجبور ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ نے ان افراد کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہ کئے ہیں ، شہریوں نے وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی سے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے پناہ گاہ کھلوانے اور لنگر خانہ چالو کروانے کامطالبہ کیاہے۔