چناب اور سندھ میں سیلاب کا خطرہ‘ انتظامیہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار: علی عنان

مظفرگڑھ ( جنر ل رپو ر ٹر  )ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور بھارت کی طرف سے آنے والے پانی کی وجہ سے دریائے چناب اور دریائے سندھ میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ دریاؤں سے ملحقہ نشیبی علاقوں کے مکینوں کا انخلاء جاری ہے جس کے لئے اعلانات کرائے جارہے ہیں تاکہ جانی ومالی نقصانات سے بچا جا سکے،یہ بات انہوں نے ضلع میں سیلابی صورتحال پر ضلعی محکموں کے افسران کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہ رخ، سی ای او صحت ڈاکٹر محمد فیاض، ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122میاں حسین، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طارق سعید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عبدالرزاق، ڈسٹرکٹ آفیسر پی ڈی ایم اے عرفان سیال، ایکسین ہائی وے، ایکسین آبپاشی، ڈی ای او تعلیم سمیت متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اس وقت دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کی آمد 97ہزار42کیوسک اور اخراج 91ہزار643کیوسک ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ متاثرین سیلاب کے لئے لگائے ریلیف کمیپوں میں میڈیکل کی سہولت سمیت تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...