سیلابی ریلوں نے ضلع راجن پور میں  جانی وما لی تباہی مچائی

Aug 02, 2022

راجن پور(نامہ نگار،خبرنگار)خدمت خلق ٹرسٹ کے چیئرمین ۔سفیر خدمت مولانا محمد احمد ندیم نے   کہا ہے کہ بارش۔کوہ سلیمان سے نکلنے والے سیلابی ریلوں نے عوام کو جانی ومالی طور پر اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ہزاروں ایکٹر پر کھڑی فصلیں اس وقت تباہی کی نزر  ہوگئی ہیں لوگوں کے گھرمال سب کچھ تباہ ہوگیا ہے متاثرہ علاقوں ڈی جی خان۔تونسہ۔شادن لنڈ۔پل قمبر۔کالاکالونی۔شاہ صدردین۔ ضلع راجن پور کے فاضل پور۔چک پتیات۔چک ہوڑا۔چک شہید۔فتح پور۔ حاجی پور۔بستی ناول۔ نواں شہر۔ لنڈی سیدان ۔ لعل گڑھ۔ ماڑی۔ بستی لاکھا۔جاگیر گبول ۔عمر کوٹ۔روجھان۔ شاہ والی میںخدمت خلق ٹرسٹ کی طرف سے متاثرین سیلاب زدگان میں کھانا تقسیم کیا۔پینے کیلئے منرل واٹربوتلیں تقسیم کی گئیں۔سیلاب زدہ بچوں ،بچیوں ،بزرگوں کو  بسکٹ۔ٹافیاں اور نقدی بھی تقسیم کی گئی۔ ان خیالات کا اظہار خدمت خلق ٹرسٹ کے چیئرمین  مولانا محمد احمد ندیم اپنی ٹیم کے ہمراہ مفتی خضر حیات عظیمی، سلیم مہر۔ مولانا عبدالصمد درخواستی، محمد حفیظ ۔مولانا محمد ندیم بھٹی۔حفیظ الرحمن عثمانی خدمت خلق ٹرسٹ ضلعی کیمپ راجن پور میں خطاب کررہے تھے۔
   

مزیدخبریں