کراچی(اسپورٹس رپورٹر ) اسکواش کے ابھرتے ہوئینوجوان کھلاڑی حذیفہ ابرہیم نے اپنی شاندار کارکاردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری کامبیکس اسپورٹس نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ روشن خان،جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے انڈرچیمپئن شپ کے فائنل میں جنیدخان کو تین صفر سے شکست دی ۔ مہمان خصوصی کامبیکس اسپورٹس کے سی ای او ،عمرسعیدتھے جن کے ہمراہ پاکستان نیوی آر کے/جے کے اسکواش کمپلیکس کے آفیسر انچارج رحمت اللہ اور سارہ میر نے فائنل تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر عمر سعید نے کہا کہ پاکستان اسکواش ٹیلنٹ سے مالا مال ہے جس کا اندازہ نوجوان آنے والے کھلاڑیوں کی کارکردگی سے لگایا جاسکتا ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ انہیں جدید سطح پر تربیت کے وسیع مواقع فراہم کیے جائیں۔ی کھوئی ہوئی شان کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر چمکنے، بہترین کارکردگی دکھانے اور پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے کافی مواقع فراہم کیے جائیں۔
بعد ازاں عمر سعید اور رحمت اللہ دونوں نے فاتح اور رنر اپ میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔ایونٹ میںبوائز انڈر 13: نعمان خان (پی اے ایف) نے حذیفہ شاہد (سندھ) کو، انڈر 15: عمیر عارف (کے پی کے) نے اذان علی (آرمی) کو،گرلز انڈر 19: زینب خان (آرمی) نے مہوش علی (کے پی کے) کو 3-0 سے اور انڈر 19: حذیفہ ابراہیم (سندھ) نے جنید خان (پنجاب) کو 3-0 سے شکست دی۔