کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی دستے کے 10 کھلاڑیوں کے ڈوپنگ سیمپل 

کراچی (اسپورٹس ڈیسک)  کامن ویلتھ گیمز  برمنگھم کی اینٹی ڈوپنگ کمیٹی نے پاکستانی دستے کے ابتک دس کھلاڑیوں کے ڈوپنگ سیمپل لے لئے ہیں یہ سیمپل کھلاڑیوں کی رہائس کیلئے مختص مختلف ولیجزمیں لئے گئے ہیں جن کھلاڑیوں کے ڈوپنگ سیمپلزلئے گئے ہیں ان میں سوئمنگ کے تین ایتھلیٹس حسیب طارق، جہاں آراء ، بسمہ خان،تین ویٹ لفٹرز، حیدر علی نوح دستگیر بٹ۔ ہنزلہ بٹ،ہاکی کے دوعبدالمنان اور غضنفر،پیرا ایتھلیٹ انیلہ عزت بیگ اور جوڈوکے شاہ حسین شاہ شامل ہیں قومی دستے کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اسدعباس کے مطابق لئے گئے سیمپلزکی رپورٹس پندرہ سے بیس دن میں آجائیں گی ڈوپنگ سیمپلزلینے کامقصد کھلاڑیوں کو ان کے مقابلوں سے قبل کسی بھی قسم کی ادویات کے استعمال کوروکنا ہے۔ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے ملک بھر سے کھلاڑی اپنی، اپنی رجسٹریشن آن لائن یکم ستمبرشام پانچ بجے تک کروا سکتے ہیں اور 4 ستمبر کو شام چھ بجے ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کیا جائے گا ۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کے حوالے سے مزید معلومات کیلئے پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن