ای پے : صوبائی حکومت کو 100 ارب روپے سے زائد ریکارڈ ٹیکس ریونیو وصول

Aug 02, 2022

لاہور(نیوز رپورٹر)پی آئی ٹی بی ا ور محکمہ خزانہ پنجاب کے اشتراک سے وضع کردہ سرکاری ادائیگیوں اور ٹیکسوں کے آن لائن نظام ’’ای پے پنجاب‘‘ کے ذریعے صوبائی حکومت کو اب تک 100 ارب روپے سے زائد ریکارڈ ٹیکس ریونیو وصول ہو چکا ہے جبکہ  آن لائن ٹرانزیکشنز ایک کروڑ 95 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہیں۔ اب تک 21 لاکھ سے زائد شہری اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں۔ ای پے سے حکومت کو سیلز ٹیکس کی مد میں 63 ارب‘ ٹوکن ٹیکس کی مد میں 13 ارب ‘پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ساڑھے 9 ارب اور ٹریفک چالان کی مد میں ساڑھے 4 ارب روپے سے زائد ریونیو وصول ہو چکا ہے۔حال ہی میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کیلئے فیس کی ادائیگیوں کو بھی ای پے پنجاب میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اب شہری گھر بیٹھے 11 محکموں کے 24 ٹیکس  باآسانی ادا کر سکتے ہیں۔ ای پے پنجاب کے ذریعے شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکروں اور لمبی قطاروں سے نجات حاصل ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں