نارنگ منڈی: بوگیوں کی کمی‘ مسافر ٹرین کی چھت پر سفر کرنے پر مجبور

Aug 02, 2022

نارنگ منڈی (نمائندہ نوائے وقت) نارووال لاہور سیکشن پر چلنے والی ٹرینوں میں بوگیوں کی کمی کے باعث مسافر ٹرین کی چھتوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ لاہور سے نارنگ، بدوملہی، نارووال، سیالکوٹ جانے والی ٹرینوں کے ساتھ نو سے دس بوگیاں لگائی جاتی تھیں جن کی تعداد کم کر کے چھ سات کر دی گئی ہے۔ رش کے باعث مسافر جان پر کھیل کر ٹرین کی چھت پر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ زیادہ تر طلباء و طالبات‘ کاروباری حضرات‘ ملازم پیشہ‘ مزدور لاہور کی طرف روانہ ہوتے ہیں۔ اہل علاقہ نے مطالبہ کیا لاہور نارووال ریلوے سیکشن پر بوگیوں کی تعداد پوری کی جائے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ریلوے کے اعلی حکام سے لاہور نارووال سیکشن پر چلنے والی ٹرینوں کی بوگیوں میں اضافہ کا مطالبہ کیا ہے۔
ٹرین/ چھت

مزیدخبریں